کانگریس نے 2017-18 کے عام بجٹ کو بے سمت اور مایوس کن قرار دیتے ہوئے آج
کہا کہ اس سے معیشت کو رفتار نہیں ملے گی اور ترقی کی شرح متاثر ہوگی۔کانگریس کے ترجمان آنند شرما نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ بجٹ میں ترقی
کا روڈ میپ تیار
نہیں کیا گیا ہے اور روزگار کی تخلیق کے لئے کوئی ٹھوس
اقدامات نہیں ہے۔بجٹ اعلانات کے ذریعے پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں ووٹروں کو
متاثر کرنے کی بھی کوشش کی گئی ہے تاہم اعلانات سے کسان، مزدور، غریب اور
نوجوان مایوس ہیں۔